یوں تو شادی کے موقع پر ہر جوڑے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اس اہم موقع کویادگار بنائے،لیکن ایسی شادی کا تو شاید اس سے قبل کسی نے سوچا بھی نہ ہو۔
ابوظہبی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی کے موقع کو یادگار بنانے کا انوکھا طریقہ اپنایا اور دولہا دلہن خود
بائیک چلاتے ہوئے شادی کی تقریب سے گھر روانہ ہوئے۔
ہوٹل سے گھر کی جانب اس سفر کے دوران دولہا دلہن کو 60بائیک سواروں نے خصوصی پروٹوکول بھی دیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
اس انوکھی رخصتی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر بھی دھوم مچائی ہوئی ہے جہاں اب تک ڈیڑھ ملین سے زائد افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔